پاکستان ریلویزوطن عزیز کی معیشت کے استحکام میں بھرپور کردارادا کررہا ہے: شیخ رشید

    پاکستان ریلویزوطن عزیز کی معیشت کے استحکام میں بھرپور کردارادا کررہا ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ پاکستان ریلویزوطن عزیزکی معیشت کے استحکام میں بھرپور کرداراداکررہاہے اوراس ادارے کومزیدمنافع بخش بنانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریلویزمیں بہترین پالیسیوں کی بدولت ایک کروڑمسافروں کااضافہ ہواہے،ریلوے کی ترقی اورملک کیلئے اس کومنافع بخش ادارہ بنانامیراوژن ہے جس کوہرصورت پائیہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ نبی پاک ﷺ کی حدیث کی روشنی میں مسافروں کی خدمت کررہے ہیں اورسہولیات فراہم کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان لوکوموٹیوفیکٹری رسالپورمیں پانچ لوکوموٹیوکی بحالی کے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیرشیخ رشیداحمدنے کہاکہ 180مزیدکوچزبھی پاکستان لوکوموٹیوفیکٹری رسالپورہی بنائے گی،بیس سالوں سے69انجن ناکارہ پڑے ہیں مگرکسی کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی،ان انجنوں کوکارآمدبنائیں گے انشاء اللہ۔انہوں نے کہاکہ 14سال قبل دستخط کرکے ML-1 کوجہاں چھوڑاتھادوبارہ آنے کے بعدوہی پرتھا،اب انشاء اللہ مارچ تکML-1کے ٹینڈرریلیزہوجائیں گے جس پربرق رفتاری سے آغاز کردیاجائیگا،وفاقی وزیربرائے ریلویزنے کہاکہ ریلویزملازمین کے مشکلات کامکمل ادراک ہے،بہت جلدریلوے کے تمام ملازمین کوایک ایک گریڈاپ گریڈکیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ عارضی بنیادوں پربھرتی لیبرکومستقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،جس دن عدالت میں حکم امتناعی ختم ہوئی اسی دنTLA (Temporary Labour Appointment)ملازمین کومستقل کردیاجائیگا،نئی بھرتی میں TLAکے155ملازمین کوبھی بھرتی کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ نئی بھرتی میں شہداء،بیواؤں،ریٹائرڈاوراقلیتوں کیلئے کوٹہ مختص کیاجائیگا۔بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشیدنے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے کی ناکام پالیسیوں کے باعث عمران خان کومشکلات کاسامناتھامگرالحمداللہ اب بحرانوں کے خاتمے کے دن آرہے ہیں،مخالفین خاطر جمع رکھیں حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیاکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف آوازاٹھاناچاہئے،اقوام متحدہ اپنے قراردادوں پرعملدرآمد کراکے نہتے کشمیریوں کوبھارتی افواج کی ظلم وجبر سے نجات دلائے۔