ڈیرہ، علاقہ استرانہ پر ٹڈی دل کی یلغار، فصلیں برباد

ڈیرہ، علاقہ استرانہ پر ٹڈی دل کی یلغار، فصلیں برباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے سنگم پر واقع علاقہ استرانہ پر ٹڈی دل کی یلغار، فصلیں برباد،کسانوں کا حکومت سے فوری طور پر سپرے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ اور ملحقہ پنجاب کے علاقوں میں ٹڈی دل کا فصلوں پر شدید حملہ جاری ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی سرسوں، گندم، چنا اور دیگر فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور کسانوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سندھ سے آئی ہوئی ٹڈی دل پنجاب اور بلوچستان کے راستے سے خیبرپختونخوا میں داخل ہوئی،ٹڈی دل کا گندم اور چنے کے فصلوں پر خوفناک حملہ وسطی شادی والی لکھانی بستی، جادے والی بستی، جروار اور جھوک ماچھیں اورگڑوالی تک پھیل گیا ہے، جس سے لاکھوں روپے مالیت کی زیر کاشت فصلوں کانقصان ہوا ہے۔ اہلیان علاقہ نے حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے محکمہ زراعت سے اپیل کی ہے کہ ڈرونز طیاروں کے ذریعے اس پورے علاقے میں سپرے کرائی جائے اور کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔