اے سی کاٹلنگ کے زیر نگرانی سرکاری نرخنامے پر آٹا تقسیم

اے سی کاٹلنگ کے زیر نگرانی سرکاری نرخنامے پر آٹا تقسیم

  



کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ جہانزیب خان اور فوڈ انسپکٹر مصور خان کی زیر نگرانی کاٹلنگ بازار میں عام ضرورت مندوں میں سرکاری نرخ 808روپے پر 20کلو گرام کے 1200آٹا تھیلے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کاٹلنگ سمیت ضلع بھر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔ عوام منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔ کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیکر ملوث ڈیلروں، دُکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی اور ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر کی ہدایات کی روشنی میں تمام اشیائے خوردنی خاص کر آٹے کی خرید و فروخت کی مکمل طور پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ تمام فلو ر ملوں اور مارکیٹ میں گندم اور آٹا وافر مقدار میں سٹاک موجود ہے۔ جسے عوام میں سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سیل پوائنٹ پر سرکاری نرخ 808روپے فی تھیلہ کے 1200تھیلے تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...