معاشرے کی تعمیر وترقی میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے،حافظ واحد محمود

معاشرے کی تعمیر وترقی میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے،حافظ واحد محمود

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود نے کہا ہے کہ صحافت کا معاشرے کی تعمیر و ترقی اور جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ہے، میڈیا ہماری آنکھ اور بازو ہے، صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی صحافی برادری نے رپورٹنگ کے حوالے سے ہمیشہ مثبت اور مثالی کردار ادا کیا ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ایس پی سید حشمت علی شاہ زیدی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود نے بہترین رپورٹنگ پر سینئر صحافی محمد ریحان کو تعریفی سند بھی پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر