نااہل حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا،مولانا عطاء الرحمان

    نااہل حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا،مولانا عطاء الرحمان

  



شیرگڑھ(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ نا اہل اور جعلی حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے بہت جلد قوم کو خوشخبری ملے گی جعلی حکمرانوں کا تختہ دھڑن ہوکر زیادہ تر جیلوں میں ہونگے ازادی مارچ کے ثمرات قوم کو ملنا شروع ہوگئے ایم کیو ایم کے بعد ق لیگ بھی حکومت سے ناراض ہوکر بہت جلد علیحدگی کا اعلان کریں گے جس سے جعلی،نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان کا حصہ ہے جا کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا آج کا عظیم الشان جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوام کا ریفرنڈم ہے حکومت کو مزید وقت دینے سے ملک و قوم کے لئے گھمبیر مسائل پیدا ہوں گے خطرناک مہنگائی اور بے روز گاری نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا معاشی نا ہمواری اور ڈوبتی ہوئی معیشیت سے آئے روز خوکشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شیر گڑھ میں جے یو ائی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی جلسے سے اپنے خطاب میں کیا جلسے سے سابق این اے اور جے یو ائی ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم،سابق ایم پی ایزمو لانا امانت شاہ حقانی،تاج الامین جبل، حاجی کریم،جے یو ائی تحصیل تخت بھائی کے امیر حافظ محمد سعید،جنرل سیکرٹری مولانا محمد حسین اور مولانا قیصر الدین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے ملک و قوم کو درپیش مسائل اور ملک میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر خاموشی جاری رکھی تو ایک بار پھر قوم اسلام کے سڑکوں پر ہوگی جہاں حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آئے روز مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جس سے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور عوام میں بے چینی پھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈوں نے دم توڑ دیا ہے اب حکمرانوں کو اپنے بقاء کا غم ہے ازدی مارچ کا ابتداء قرآن پاک کے تلاوت سے شروع ہوتا تھا اور باقاعدہ باجماعت نماز ادا کی جاتی تھی ہمارے کارکنوں نے ایک گملہ بھی نہیں توڑا تھا جبکہ پی ٹی ائی کی 126دن دھرنے میں فحاشی و عریانی اور ناچ گانوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا جبکہ اس دھرنے میں ملکی معیشیت کو اربوں کا نقصان پہنچایا تھا انہوں نے کہا کہ جے یو ائی لادینی قوتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریگی اس موقع پر پی ٹی ائی حکومت اور گو عمران گو کے زبردست نعرے لگائے گئے

مزید : پشاورصفحہ آخر