انٹر یونین کونسل کرکٹ ٹورنمنٹ تحصیل پبی کا افتتاح

    انٹر یونین کونسل کرکٹ ٹورنمنٹ تحصیل پبی کا افتتاح

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے انٹر یونین کونسل کرکٹ ٹورنمنٹ تحصیل پبی کا افتتاح کیا انٹر یونین کونسل کرکٹ ٹورنمنٹ میں تحصیل پبی کی 16 کرکٹ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ جنون کرکٹ کلب اور چراٹ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع پر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ جمشید بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے ٹور نمنٹ کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے تحصیل پبی گراونڈ میں کیاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شا ہد علی خان نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا اور ان کی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا بنیادی مقصد ہے۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیس نوشہرہ نے کھیلوں کے مقابلوں کا ایک کلینڈر وضح کیا ہے۔ جس میں چھ مہینے کے اندر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو بہتر بنانے اور مزید کھیلوں کے میدان بنانے کا عمل پر کام جاری ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر