2 رکنی چور گروہ گرفتار مسروقہ اشیاء برآمد

  2 رکنی چور گروہ گرفتار مسروقہ اشیاء برآمد

  



صوابی(بیورورپورٹ) یارحسین پولیس نے دو رکنی چور گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے سرقہ شدہ سامان و نقدی رقم برآمد کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مدعی محمد زبیر سکنہ یارحسین نے تھانہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مکان سے،دو عدد لیپ ٹاپ،موبائل فون، چاندی،طلائی زیوارات دو تولے اور نقدی رقم درمیانی شب چوری ہوئی ہے، ڈی پی او صوابی نے چوری کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ یارحسین انسپکٹر محمد فیاض خان بمع تفتیشی پولیس آفیسرز پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتاری کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،مدعی کی نشاندہی پر اور تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے چوری میں مطلوب ملزمان تاجدار اور حسن آیاز ساکنان یارحسین کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزمان بالا سے سرقہ شدہ سامان دو عدد لیپ ٹاپ ایک عدد موبائیل فون،ایک عدد پستول،چاندی،زیوارات اور ایک لاکھ پانچ ہزار روپے برآمد کیے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...