اے سی سمیع اللہ کا رزمک بازار کا اچانک دورہ

      اے سی سمیع اللہ کا رزمک بازار کا اچانک دورہ

  



بنوں (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ضلع شمالی وزیرستان عبد الناصر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ نے رزمک بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا تاکہ لوگوں کو مناسب قیمتوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں کو معیاری اور مقررہ نرخ پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن کو ئی کوتاہی یا غفلت برادشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہاراسسنٹنٹ کمشنر سمیع اللہ نے رزمک بازار میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے لوگوں کو مقررہ قیمتوں سے زیادہ وصولی اور غیر معیاری اشیا ء کی فروخت پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ بھی کیا اور متنبہ کیا کہ سرکاری نرخنامے آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی خاص خیال رکھے ورنہ آئندہ سخت کاروئی ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر