تعمیر اتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اشتیاق ارمڑ

تعمیر اتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اشتیاق ارمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رنگ روڈ دلہ زاک چوک تا گرڈ سٹیشن دلہ ذاک پشاور کی تعمیر و کشادگی جلد مکمل کی جائے اور سڑک کے تعمیراتی کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر اس کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے۔سڑک کی تعمیر وکشادگی سے علاقے میں نہ صرف پشاور بلکہ چارسدہ دیگر اضلاع سے آتے ہوئے لوگوں کے ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے بلکہ تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ بھی ملے گا۔یہ ہدایات انہوں نے پشاور میں مواصلات و تعمیرات،واپڈا،گیس وغیرہ، محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو پی کے 69 میں سڑکوں،بجلی،گیس اور بلدیات کے محکموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں اوردلہ ذاک روڈ پر ترقیاتی کام ایسے طریقے سے مکمل کئے جائیں جس سے عوام متاثر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک فلاحی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہے اور ہماری کارکردگی ہمارے ویڑن اور منشور کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی مفاد میں جو اقدامات اٹھائے ہیں آج ان کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔