سرائے نورنگ،پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    سرائے نورنگ،پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تجوڑی بازار میں واقع تیترمنڈی میں پلاٹ کے تنازع پر مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘اس سلسلے میں تھانہ تجوڑی پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ نورکمال ولدلعل خان سکنہ کندوخیل تجوڑی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی حافظ عارف اللہ کے ہمراہ تیترمنڈی تجوڑی میں تیتروں کے سودامیں مصروف تھے کہ مبینہ ملزمان خادم ولدخانہ میراورحبیب عرف خچ ولدشائستہ خان بہ مسلح آئے اور دونوں نے عارف اللہ پر بہ نیت قتل فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگیاجنہیں طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیابعدازاں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ملزمان کے ساتھ پلاٹ کا تنازع ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر