قومی فٹ بال ٹیم 17سے 24جنوری تک ملائیشیا کا دورہ کریگی

قومی فٹ بال ٹیم 17سے 24جنوری تک ملائیشیا کا دورہ کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  راولپنڈی (این این آئی)قومی فٹ بال ٹیم 17سے 24جنوری تک ملائیشیا کا دورہ کریگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حارث جمیل عالم خان کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے43 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا اور منتخب ٹیم 17 سے 24 جنوری تک ملائیشیا کا دورہ کرے گی۔ تربیتی کیمپ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے محمد ایاز بٹ کو کیمپ کمانڈنٹ و ٹیم منیجر مقرر کیا ہے۔

جبکہ ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ کے فرائض طارق لطفی، اسسٹنٹ کوچ کے گوہر زمان، گول کیپرز کوچ کے جعفر خان اور فزیو کے محمد شاہد انجام دیں گے۔