پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم میں کئی تبدیلیاں متوقع

پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم میں کئی تبدیلیاں متوقع

  



لاہور(آئی این پی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27جنوری کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کے لیے ابتدائی مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں چیف سلیکٹر مصباح الحق ساتھی سلیکٹرز اور کپتان بابر اعظم سے بات چیت کریں گے۔پاکستان ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز آسٹر یلیا میں کھیلی جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔آصف علی، محمد عرفان اور حارث سہیل کی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہو گی جب کہ لاہور قلندرز کے حارث روف کو بھی زیر غور لایا جائے گاَحارث رف نے بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، بولنگ کوچ وقار یونس حارث رف کے ساتھ جلد کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

 اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیئے زیر غور ہیں کیونکہ انہوں نے حالیہ فٹنس ٹیسٹ میں بھی کوچز کو بہت متاثر کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...