مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں،ذوالقرنین حیدر

مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں،ذوالقرنین حیدر

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں کیونکہ میرا اصل ایوارڈ میرے پرستاروں کی محبت ہے جو ہرلمحے میرے پاس رہتی ہے،مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے تقریبا45سال کاعرصہ گزر چکا ہے اور میں نے اس عرصے میں بے پناہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو ایوارڈ کے اصل حقدار ہیں انہیں ایوارڈ نہیں ملتا۔

مجھے اس شعبے میں چار دہائیوں سے زیادہ کا گزر چکے ہیں لیکن میرے کیرئیر سے کم رکھنے والے بعض اداکار اور اداکارائیں یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جس سے حکومتی ایوارڈ کی اہمیت اور حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کن بنیادوں پر ملتا ہے۔

مزید : کلچر