پاکستانی عوام کو اپنے حقوق کا شعور نہیں،سینئرکامیڈین طاہر انجم

پاکستانی عوام کو اپنے حقوق کا شعور نہیں،سینئرکامیڈین طاہر انجم

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر کامیڈین طاہر انجم نے کہا ہے کہ ہر حکومت مسائل کی ذمہ داری پچھلی حکومتوں پر ڈال دیتی ہے لیکن ان کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے موجودہ حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنے حقوق کا شعور ہی نہیں، انہیں معلوم ہی نہیں بجلی، گیس اور بچوں کی فیسیں کیسے کم کرانے کیلئے باہر نکلنا ہے۔ جب لوگوں کو مسائل کی وجہ سے دکھی دیکھتا ہوں تو پھر انہیں ہنسانے کا جذبہ بیدار ہو جاتا ہے۔

طاہر انجم نے کہا کہ پاکستان ہر لحاظ سے زرخیز ملک ہے لیکن بد قسمتی سے اسے ہر دور میں لوٹا گیا ہے۔ انہیں بس موبائل فون، دو پان اور موٹر سائیکل دیدیں۔ طاہر انجم نے کہا کہ مجھے تھیٹر پر کام کرتے ہوئے عرصہ بیت گیا ہے جب لوگوں کو مہنگائی اور حالات کی وجہ سے پریشان دیکھتا ہوں۔

مزید : کلچر


loading...