لباس کسی بھی طرح انسان کے کردار کی ترجمانی نہیں کر سکتا، ساجد حسن

لباس کسی بھی طرح انسان کے کردار کی ترجمانی نہیں کر سکتا، ساجد حسن

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ساجد حسن نے کہا ہے کہ لباس انسان کے کردار کی ترجمانی نہیں کر سکتا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ساجد حسن نے کہا کہ وہ بہت سادگی پسند ہیں اور انہوں نیکافی عرصہ ایک جینز میں گزارا کیا جس پر انکی والدہ کہتی تھیں کہ اسے دُھلوا لو یہ میل سے پھٹ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اداکاری میں آنے کا شروع سے ہی شوق تھا، اپنے گنجے پن بارے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انہیں گنجے پن سے بہت ڈر لگتا تھا اور پھر جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے گئے ان کے بال کم ہو تے گئے اور پھر ایک کردار کے لئے جب انہیں (وگ) لگائی گئی تو جب وہ اتارنے لگے تو اس کے ساتھ ان کے سر کی جلد بھی اترگئی اور تب وہ گنجے پن کا شکار ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی لکھائی بہت بری ہے کہ اکثر بینک والے بھی انہیں ان کے دستخط پر کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہیں۔

مزید : کلچر


loading...