عمران خان نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں، حسن نواز

عمران خان نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں، حسن نواز

  



لندن (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے عمران خان ذاتی طور پر نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں، عمران خان نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ٹارگٹ کررہے ہیں، پاکستان میں معاشی حالات کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں وہ مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے کہا ہے عمران خان کی دو سے تین پریس کانفرنسوں کا مقصد سیاسی تھا، ہم متعلقہ اداروں کو بروقت میڈ یکل رپورٹس بھجوا چکے ہیں، عمران خان کے ذہن میں نواز شریف اور ان کی بیٹی ہی سوار ہیں۔

حسن نواز

مزید : صفحہ اول


loading...