جعلی بینک اکاؤنٹس، مزید ایک ریفرنس دائر

جعلی بینک اکاؤنٹس، مزید ایک ریفرنس دائر

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جعلی بنک اکاؤنٹس میں نیب راولپنڈی نے ایک اور ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ بدھ کو بحریہ آئیکون ٹاور ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کر دیا گیا،ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض بھی ملزم نامزد ہیں،ریفرنس میں ملک ریاض، زین ملک، لیاقت قائم خانی، یوسف بلوچ، ڈاکٹر ڈنشاء اور دیگر ملزمان نامزد ہیں،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت نمبر ایک میں دائر کر دیا گیا۔ ملزمان پر فلاحی پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق بحریہ آئیکون ٹاور کیلئے باغ ابن قاسم کی اراضی ملی بھگت سے غیر قانونی الاٹ کی گئی۔

ریفرنس دائر

مزید : صفحہ اول


loading...