سپیکر ہوتا تو ثنا اللہ، شہریار آفریدی کو 15دن کیلئے معطل کر دیتا، فواد

سپیکر ہوتا تو ثنا اللہ، شہریار آفریدی کو 15دن کیلئے معطل کر دیتا، فواد

  



لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راناثنااللہ اور شہریارآفریدی کو قرآن نہیں اٹھانا چاہیے تھا اگرمیں اسپیکر ہوتا تو دونوں کو 15،15دن کیلئے معطل کر دیتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کوایک پیج پر ہوناچاہییاگر ادارے ایک پیج پرنہ ہوئے توملک انار کی طرف چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فوج پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی ہے، بل کی حمایت میں ووٹ دے کر (ن) لیگ اور پی پی نے بہت اچھا کام کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ جاویدلطیف خواجہ آصف کے وزیراعظم بننے کیخلاف ہیں، جاویدلطیف بتائیں خواجہ آصف اور شاہدخاقان کے درمیان کیاجھگڑا ہے، نوازشریف اورآصف زرداری اپنی اننگزکھیل چکے ہیں۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ اول