نہتے کشمیریوں کا محاصرہ جاری،ڈوڈہ میں ایک اور نوجوان شہید

  نہتے کشمیریوں کا محاصرہ جاری،ڈوڈہ میں ایک اور نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جموں،سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ہارون احمد نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے گندارہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہارون عسکریت پسند تھاجوفوجی آپریشن کے دوران مارا گیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھی کانسٹیبل کو سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے معمولی تلخ کلامی پر اچانک اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔سرکاری رائفل سے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے سکیورٹی اہلکار وی این مرٹھی نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد تسلیم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اہلکار کا نام سنجے ٹھاکرے ہے۔
کشمیر

مزید :

صفحہ اول -