حج پالیسی تیاریوں کے آخری مراحل میں داخل،25جنوری کے بعد پیش کیے جانے کا امکان

  حج پالیسی تیاریوں کے آخری مراحل میں داخل،25جنوری کے بعد پیش کیے جانے کا ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2020ء کا اعلان 25جنوری کے بعد کیے جانے کا امکان،حج پالیسی  2020ء تیاریوں کے آخری مراحل میں داخل، ائیر لائنز سے ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان،حج فارمولیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد حج پالیسی وفاقی کابینہ کو بھیج دی جائے گی،سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی فروری کے دوسرے ہفتے میں کرنے کی تجویز،حج پالیسی 2020ء کا حج کرایہ فائنل نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل التوا کا شکار ہے،ائیر لائنز کے ساتھ کرایہ طے ہونے کے بعد سرکاری حج سکیم کا پیکیج تیار ہونا ہے،ائیر لائنز نے 900اور950ڈالر حج کرایہ کی ڈیمانڈ کر رکھی ہے جسے وفاقی وزیر مذہبی امور نے مسترد کر دیا ہے،معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی مداخلت کے بعد ائر لائنز کے ساتھ حج کرایہ طے ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے،رواں ہفتے ائیر لائنز کے ساتھ فائنل میٹنگ ہونے جا رہی ہے جس کے بعد حج فارمولیشن کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ متوقع ہے،حج فارمولیشن کمیٹی کی منظوری کے ساتھ ہی حج پالیسی2020ء وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش ہو گی،اسی دن وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری حج پالیسی کا اعلان کریں،حج پالیسی کا حتمی اعلان جنوری کے آخری ہفتے میں ہر صورت کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور بنکوں سے کوٹیشن آنے کے ساتھ ہی فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے حج درخواستوں کی وصولی کی تجویز ہے۔

حج پالیسی

مزید : صفحہ آخر