ہوپ کی جنرل کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا، پیر نور الحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے

  ہوپ کی جنرل کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا، پیر نور الحق قادری ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ)کی جنرل کونسل کا اجلاس 17جنوری  2020ء بروز جمعتہ المبارک 3بجے  اسلام آباد ہوٹل اسلام آباد میں ہو گا،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے،اے جی ایم کے موقع پر نو منتخب چیئرمین ہوپ حاجی شاہد رفیق،سینئر وائس چیئرمین زعیم اختر صدیقی،کے پی کے چیئرمین ثناء اللہ،اسلام آباد زون کے چیئرمین قاضی جمیل جابر،کراچی زون کے چیئرمین محمد سعید،بلوچستان زون کے چیئرمین سعد ملوک،پنجاب کے چیئرمین خرم ثقلین حلف پڑھیں گے،اس تاریخی موقع پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین وحید اقبال بٹ نو منتخب چیئرمین کو اختیارات منتقل کریں گے۔   

اجلاس

مزید : صفحہ آخر


loading...