یوکرائنی طیارے کو 4میل دورسے 2میزائل لگے، نئی ویڈیو جاری

 یوکرائنی طیارے کو 4میل دورسے 2میزائل لگے، نئی ویڈیو جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی)ایران میں گرنے والے یوکرائن کے طیارے کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کو ایک نہیں بلکہ 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا یا،میزائل طیارے کے کاک پٹ کے نیچے لگا جس کی وجہ سے دونوں پائلٹ فورا ہی ہلا ک ہوگئے،ایرانی سکیورٹی حکام نے طیارے کی وڈیوبنانیوالے شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مبینہ سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے طیارے کو ایرانی فوجی اڈے سے صرف 4 میل کی دوری سے نشانہ بنایا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پہلے ایک میزائل داغا گیا جس کے بعد فائر کیے گئے میزائل نے طیارے کو نشانہ بنایا۔
یوکرائنی طیارہ

مزید :

صفحہ آخر -