شرح سود میں کمی کیلئے اقدامات جاری،رواں سال مہنگائی کم،معیشت بہتر ہوگی:اسد عمر

شرح سود میں کمی کیلئے اقدامات جاری،رواں سال مہنگائی کم،معیشت بہتر ہوگی:اسد ...

  



لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمرنے کہاہے کہ رواں سال کے دوران قومی معیشت بہتر ہوگی اورمہنگائی میں کمی ہوگی،حکومت شرح سودمیں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے اورسرکاری ونجی شعبے کے درمیان تعاون کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کراچی میں بڑے منصوبے شروع کرے گی۔حکومت کراچی کے عوام کو سیاسی جماعتوں کے تعاون سے بلاامتیازسہولتیں فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے بے خبر نہیں بلکہ ان کے حل کے لئے ہر ممکن کوشاں ہے اور اس کے نتائج بھی بتدریج سامنے آرہے ہیں۔

اسد عمر

مزید : صفحہ آخر