وفاق المدارس العربیہ کی تقریب تقسیم انعامات آج جامعہ اشرفیہ میں ہوگی

  وفاق المدارس العربیہ کی تقریب تقسیم انعامات آج جامعہ اشرفیہ میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات آج صبح10بجے ہو گی، جس میں 2014ء سے 2019ء تک وفاق المدارس پنجاب کے 250 کے قریب پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے جبکہ طالبات کے انعامات ان کے سرپرستوں کو دئیے جائیں گے، جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی قائدین مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، شیخ الحدیث مولانا انوار الحق، مولانا عادل خان، مولانا مفتی محمد طیب، مولانا عزیز الرحمن ہزاروی، مولانا مفتی طاہر مسعود، مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا طلحہ رحمانی، مفتی عزیز الرحمن اور مفتی خرم یوسف سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے۔ دریں اثناء انتظامات کے سلسلہ میں وفاق المدارس العربیہ پنجاب کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جامعہ اشرفیہ میں ہوا جس میں مفتی انیس احمد مظاہری، مولانا اویس حسن، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مفتی عزیز الرحمن، مفتی خرم یوسف، مولانا عبداللہ مدنی، مولانا عزیز الرحمن، مولانا قاری رفیق وجھوی، قاضی محمد اویس، مولانا عبدالشکور یوسف، مولانا علی نعیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تقریب انعامات

مزید :

صفحہ آخر -