بلوچستان میں نئے گورنر کی تعیناتی پر غور غوض شروع کردیا گیا

  بلوچستان میں نئے گورنر کی تعیناتی پر غور غوض شروع کردیا گیا

  



کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان میں نئے گورنر کی تعیناتی پر غور غوض شروع کردیا نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی، سعید الحسن مندوخیل،ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے نام نئے گورنر کیلئے سر فہرست گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ یاسین زئی اپنا بیرون ملک دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کی وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات میں جہاں گورنر بلوچستان کے حوالے سے تحفظات کااظہار کیا گیا وہی نئی گورنر کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے نئے نام بھی سامنے آنے لگے جن میں ہمایوں جوگیزئی،سعید الحسن مندوخیل،ڈاکٹر آمیر محمد جوگیزئی سرفہرست ہیں ان ناموں میں سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے قائم کر کے نئے گورنر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی دوسری جانب گورنر بلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ یاسین زئی اپنا نجی بیرون ملک د ورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہے۔

گورنر کی تعیناتی

مزید : صفحہ آخر


loading...