وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری دیدی، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کا نام تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، اب وزارت کا نام منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ہوگا۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں معاون خصوصی نے کہا صحت کے شعبے میں اصلاحات جاری ہیں اور وزارت میں ٹیکنیکل اور انتظامی عہدوں میں عدم توازن تھا، 80فیصد انتظامی نوعیت کے عہدے تھے جبکہ 20 فیصد تکنیکی نوعیت کے تھے۔ 80 فیصد افسران اور سٹاف کا کوئی تحقیقی پس منظر نہ تھا، منظور شدہ تجویز میں تکنیکی سٹاف 70 جبکہ دیگر 30 فیصد ہے۔ وزارت میں صحت کے تربیت یافتہ اور مطلوبہ قابلیت رکھنے والے ماہرین کی کمی تھی۔ ٹیکنیکل عملے کیلئے کوئی سروس کیریئر نہ تھا، کابینہ نے سول سروس کے دیگر گروپ کی طرز پر قومی ہیلتھ سروس گروپ کے قیام کی منظوری بھی دی۔
وزارت نام تبدیل

مزید :

صفحہ آخر -