سونا فی تولہ 400روپے سستا،ڈالر 3پیسے مہنگا،سٹاک مارکیٹ 214پوائنٹس گر گئی

  سونا فی تولہ 400روپے سستا،ڈالر 3پیسے مہنگا،سٹاک مارکیٹ 214پوائنٹس گر گئی

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی غیر یقینی صورتحال کے باعث 100 انڈیکس میں 214.01 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جبکہ 43 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر گر گئی۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مسلسل غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، 100 انڈیکس میں 214.01 پوائنٹس کی تنزلی دیکھی گئی، جس کے باعث حصص مارکیٹ میں مزید 3 حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں میں 43200، 43100، 43000 کی حدیں شامل ہیں۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 214.01 پوائنٹس کی مندی کے بعد 42993.03 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 3پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید3پیسے کے اضافے سی154.83روپے سے بڑھ کر154.86روپے اور قیمت فروخت154.93روپے سے بڑھ کر154.96روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.70روپے اور قیمت فروخت 155روپے برقرار رہی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کی کمی سی89200 روپے اور10گرام سونے کی قیمت 343روپے کی کمی سے 76475روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اور10 گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید : صفحہ آخر