ملک و قوم کی ترقی کیلئے معاشی استحکام بہت ضر وری ہے، پرویزالٰہی

  ملک و قوم کی ترقی کیلئے معاشی استحکام بہت ضر وری ہے، پرویزالٰہی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین سے سابق چیئرمین یوسی طوریا گجر ات حاجی افتخار حیدر اور فیاض جاوید نے یہاں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جنر ل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ملک و قوم کی ترقی کیلئے معیشت میں بہتری بہت ضر وری ہے، ہمارے ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج بھی 1122، مفت تعلیم اور دیگر کام عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ اس موقع پر حاجی افتخار حیدر نے کہا ہم اور ہمارے تمام ساتھی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

پرویز الہٰی

مزید : صفحہ آخر


loading...