سپریم کورٹ میں نواز شریف،چودھری نثار،شاہد خان کیخلاف درخواست دائر

  سپریم کورٹ میں نواز شریف،چودھری نثار،شاہد خان کیخلاف درخواست دائر

  



کراچی (این این آئی) سابق آرمی چیف پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ قائم کرنے کا معاملہ نواز شریف، چوہدری نثار و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تقرر کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ پرویز مشرف کے خلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی،لہٰذانواز شریف چوہدری نثار،سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کے خلاف غیرآئینی اقدامات کرنے پر سخت فیصلہ دیا جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

آرٹیکل 6کامعاملہ

مزید : صفحہ آخر