نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح، عثمان ڈار

  نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح، عثمان ڈار

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے 10ارب روپے کے قرضے دیئے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرا م، گرین یوتھ موومنٹ اور دیگر پروگرام جلد شروع کئے جائیں گے۔ بدھ کو ”جوان کی آواز ترقی کا آغاز“ کے موضوع پر تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے معاون خصوصی نے کہا پاکستان خطے میں نوجوان آبادی کے لحاظ دوسرا ملک ہے جبکہ پاکستان پانچواں سب سے زیادہ آ با د ی والا ملک ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے 100ارب روپے مختص کئے ہیں۔ کامیاب جوان پروگر ا م کے تحت قرضے کے حصول کیلئے 10لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ یہ پہلا پروگرام ہے جو نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی و سما جی تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت سیاسی مداخلت سے پاک میرٹ اور شفافیت پر درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے صوبوں سے مل کر کام کر رہے ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مالی اور ٹیکنیکل تعاون فراہم کر نے پر یو این ڈی پی، یونیسیف، جاپان اور ناروے کی شکر گزار ہیں۔ یو این ڈی پی خیبر پختونخوا اور سندھ میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے بہترین کام کررہا ہے۔ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ذریعے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضے فراہم کرنے کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پاں پرکھڑا کرنا ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے کے حصول کیلئے نوجوانوں کے پاس بزنس پلان ہونا چاہیے۔

عثمان ڈار

مزید : صفحہ آخر