وفاقی بیورکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، طارق نجیب نجمی صدر مملکت کے سیکرٹری تعینات

  وفاقی بیورکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، طارق نجیب نجمی صدر مملکت کے سیکرٹری ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے طارق نجیب نجمی کو صدر پاکستان کا سیکرٹری جبکہ ناہید ایس درانی کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا، ڈاکٹر مجیب الرحمان کو آئی جی گلگت بلتستان لگایا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کے افسر طارق نجیب نجمی کو سیکرٹری ٹو پریذیڈنٹ لگایا گیا ہے، وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی حامد اشرف خواجہ کو ہٹا کر ان کی جگہ گریڈ 22کی افسر ناہید ایس درانی کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی لگایا گیا ہے، ناہید ایس درانی سندھ میں تعینات تھیں، پولیس گروپ کے گریڈ21کے افسر ڈاکٹر مجیب الرحمن خان کو آئی جی گلگت بلتستان لگا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر مجیب الرحمن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

اکھاڑ پچھاڑ

مزید : صفحہ آخر


loading...