سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کی درخواست ضمانت منظور،رہائی کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے نیب کیس کے ملزم سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10،10لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کاحکم دیدیا۔ مسٹر جسٹس محمد طارق عباسی اورمسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ نیب کی کاررو ائیوں سے عجیب حال ہوگیا ہے،نالیاں اور گلیاں کچی پڑی ہیں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، عدالت کی صحیح معاونت نہ کرنے پر فاضل بنچ نے نیب پراسیکیوٹر پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہم سوال آپ سے کچھ کرتے ہیں اور آپ جواب کوئی اور دیتے ہیں، نیب تسلیم کرچکا ہے ملزم نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں لیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا عدالت کے روبرو اختیار ا ت کے غلط استعمال کے شواہد رکھے ہیں، فاضل بنچ نے کہا لیکن ساتھ ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ ملزم نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں لیا،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہو ں نے بطور ڈی جی سپورٹس بورڈ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپور ٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا، نیب نے سپورٹس فیسٹیول میں خورد برد کے الزام میں پانچ انکوائریاں کیں جن میں سپورٹس فیسٹیول نیب کرپشن ثا بت نہیں کرسکا، اب چھٹی انکوائری میں نیب نے بلاجواز گرفتار کر لیا ہے، نیب کو سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے تمام ریکارڈ فراہم کر د یا ہے،فاضل بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عثمان انور کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔
عثمان انور رہا