مشرف غداری کیس، لاہور ہائی کورٹ فیصلے پرعدالت عظمی ازخود نوٹس لے سابق جج حافظ عبدالرحمن انصاری

  مشرف غداری کیس، لاہور ہائی کورٹ فیصلے پرعدالت عظمی ازخود نوٹس لے سابق جج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج حافظ عبدالرحمن انصاری نے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف غداری کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کو 1976ء کے ایکٹ کے تحت ملزم کو غیر حاضری میں سزا دینے کا اختیارحاصل تھا،لاہور ہائی کورٹ نے یہ قانون ہی کالعدم کردیا،سنگین غداری کی سزاؤں کے قانون میں واضح لکھا گیاہے کہ اس قانون کا اطلاق 1956ء سے ہوگا۔اگر کسی قانون کا ماضی سے اطلاق نہیں ہوسکتا تو سیاستدانوں کے خلاف نیب آرڈیننس کے اجراء سے قبل کے معاملات پر مقدمات کیسے بن رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف صرف سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہوسکتی ہے،کسی ہائی کورٹ کو اس کے فیصلے کے خلاف کارروائی کااختیار ہی حاصل نہیں ہے۔
سابق جج

مزید :

صفحہ آخر -