سابق سیکرٹری عملدرآمد فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت بغیر کارروائی ملتوی

  سابق سیکرٹری عملدرآمد فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت بغیر کارروائی ملتوی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق سیکرٹری عمل درآمد فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی،عدالت نے اس کیس میں نیب سے جواب طلب کررکھاہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ انہیں نیب کی جانب سے آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا،جن کا نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں،جس پلازہ کی ملکیت کا الزام عائد کیا گیا اس سے کوئی تعلق نہیں، آج تک ذاتی گھر تک نہیں خریدا،سرکاری رہائش گاہ میں رہتا ہوں،ڈیڑھ سال سے بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہوں، صحت سخت خراب ہے، جیل میں علاج ممکن نہیں، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

کارروائی ملتوی

مزید : صفحہ آخر