علامہ اقبال ٹاؤن میں قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیخلاف ڈی جی ایل ڈی اے سے رپورٹ طلب

  علامہ اقبال ٹاؤن میں قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیخلاف ڈی جی ایل ڈی اے سے ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے علامہ اقبال ٹاؤن میں قبرستان کی اراضی پر قبضہ کے خلاف درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی،جسٹس علی باقر نجفی نے منور حسین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایل ڈی اے کلرک غلام عباس کی ملی بھگت سے با اثر افراد کی جانب سے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے،قبرستان کی اراضی سرکار کی ملکیت ہے،قبرستان کی اراضی پر قبضہ کے خلاف ایل ڈی اے کو بھی درخواست دی تاہم شنوائی نہیں ہوئی،قبرستان کی اراضی با اثر افراد سے واگزار کروانے کا حکم دیاجائے۔

رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...