لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلاء کیلئے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

  لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلاء کیلئے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کیلئے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا،چیف جسٹس کے اعزاز میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا،سینئرترین جج جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس انوار الحق پنوں سمیت لاہور ہائیکورٹ کے دیگر فاضل ججوں، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس، ڈی جی پنجاب جوڈیشل ریحان بشیر اور سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان بھی فاضل چیف جسٹس کے ہمراہ تھے،لاہور ہائی کورٹ با رکے صدرحفیظ الرحمن چودھری نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ چیف جسٹس اور ججوں کا استقبال کیا، ممبران پاکستان بار کونسل احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر سینئروکلاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ہسپتال سنگ بنیاد

مزید :

صفحہ آخر -