دیامیربھاشا، مہمندڈیمز کی تعمیر پر پیش رفت،وفاق کو جواب دینے کا آخری موقع

  دیامیربھاشا، مہمندڈیمز کی تعمیر پر پیش رفت،وفاق کو جواب دینے کا آخری موقع

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے دیامیربھاشا اور مہمندڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت کی تفصیلات منظرعام پرلانے کیلئے دائر درخواست پروفاقی حکومت کو جواب داخل کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے مزید سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لئے کتنی زمین حاصل کی گئی اس کی تفصیلات حکومت سے لی جائیں،ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے پر کب کام شرو ع ہوا،اس کی تفصیلات بھی عدالتی ریکارڈ پرطلب کی جائیں،حکومت سے تفصیلات لی جائیں کہ مہمند اور بھاشا ڈیم کے بارے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیا پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ ڈیم کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیا جائے، سرکاری وکیل نے ڈیموں کی تعمیر کی پیش رفت پر جواب داخل کرانے کے لئے مہلت طلب کی، جس پرعدالت نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔

آخری موقع

مزید : صفحہ آخر