رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست غیر موثر قرار

  رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست غیر موثر قرار

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست غیر موثر قراردے کر نمٹا دی،فاضل بنچ نے اس کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار رانا مشہود احمد خان کے وکیل سے کہا کہ اب ان کے موکل کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیاگیاہے،جس کے بعد کیس کی نوعیت بدل گئی ہے،ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے نئی درخواست دائر کی جائے،رانا مشہود احمد خان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ بیرون ملک جارہے تھے کہ انہیں اچانک ایئر پورٹ پر روک لیا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے،بلیک لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام کالعدم کیا جائے۔گزشتہ روز رانا مشہود کی طرف سے عدالت کوبتایا گیا کہ ان کا نام اب ای سی ایل میں شامل کرلیا گیاہے، انہیں درخواست میں ترمیم کی اجازت دی جائے،فاضل بنچ نے کہا کہ کیس کی نوعیت بدلنے کے باعث اب انہیں نئی درخواست دائر کرنا ہوگی۔

رانا مشہود کیس

مزید : صفحہ آخر


loading...