درختوں اور پہاڑوں کی حفاظت کیلئے موثر پلاننگ کی ضرورت، زرتاج گل

  درختوں اور پہاڑوں کی حفاظت کیلئے موثر پلاننگ کی ضرورت، زرتاج گل

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں درختوں اور پہاڑوں کی حفاظت کیلئے موثر اور طویل المدتی پلاننگ کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کر سکیں، کلین اینڈ گرین مہم صرف وزیر اعظم عمران خان کا نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ہے۔ بدھ کے روز وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اگر ملک میں کوئی ہے جو آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کی فکر تو وہ وزیر اعظم عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں جبکہ ملک میں پھلدار اور سایہ دار درختوں کی کمی ہے۔ پاکستان میں فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں ہے جس پر ہائی ویز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے موثر کردار ادا کریں۔ موسمیاتی تبدیلی نے نیشنل بینک کے ساتھ مل کر گرین اینڈ کلین مہم کے تحت پھلدار درخت اور زیتون کے پودے لگانے کا منصوبہ لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنانا صرف حکومت یا وزیر اعظم عمران خان کا کام نہیں ہے یہ 22 کروڑ عوام نے مل کر کرنا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث پاکستان مختلف شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت اور خاص کر ان علاقوں میں جہاں قدرتی درخت اور پہاڑ ہیں تاکہ اس قیمتی اثاثے کو بچایا جا سکے۔

زرتاج گل

مزید : صفحہ آخر


loading...