بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 1لاکھ 40ہزار سرکاری ملازمین وظیفہ وصول کر رہے تھے:ثانیہ نشتر

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 1لاکھ 40ہزار سرکاری ملازمین وظیفہ وصول کر رہے ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین وظیفہ وصول کر رہے تھے، ریلویز، پاکستان پوسٹ اور بی آئی ایس پی کے ملازمین پروگرام میں شامل تھے۔چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر کا کہنا تھا چیف سیکرٹریز کو ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی گئی، ان سرکاری ملازمین کا نام جلد سامنے لائیں گے، غیر مستحق افراد کو چیک کرنے کے بعد پروگرام سے نکالا گیا، نئے افراد کو بھی چیک کرنے کے بعد شامل کیا جائے گا، بی آئی ایس پی سے نکالے گئے افراد کے ڈیٹا کو نادرا سے منسلک کیا گیا، وظیفہ خوروں کی گاڑیوں، جائیداد کی تفصیلات اکٹھی کی گئیں۔

ثانیہ نشتر

مزید : صفحہ آخر


loading...