زینب الرٹ بل جلد منظور کروا دیں، شیریں مزاری کی مصطفی نواز کی منتیں

  زینب الرٹ بل جلد منظور کروا دیں، شیریں مزاری کی مصطفی نواز کی منتیں

  



اسلام آباد (آن لائن) وزیر انسانی حقو ق ڈاکٹر شیریں مزاری کے سینیٹ کی کمیٹی سے زینب الرٹ بل منظور کروانے کیلئے منتیں ترلے، چیئرمین کمیٹی مصطفی نوازکھوکھر کی بل کو کمیٹی سے جلد منظو رکروانے کی یقین دہانی۔سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس شروع ہونے سے قبل ڈاکٹر شیریں مزاری نے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ زینب الرٹ بل کو جلد منظور کروا دیں کیونکہ اس بل کو کمیٹیوں میں گھومتے ایک سال تک کا عرصہ گزر چکا ہے۔ جس پر سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ بل میں موجود قانونی اعتراضات کا دور کرنا اشد ضروری ہے، اس کے لیے وزارت قانون کے ساتھ مشاورت کرنا ہوگی۔ تاہم وزیر انسانی حقوق اس بات پر بضد رہی کہ آپ (مصطفی نوازکھوکھر) اور بیرسٹر محمد علی سیف قانون کے ماہر ہیں لہذا اس بل میں جو ترمیم کرکے خود ہی اسے منظور کردیں۔جس کے بعد کمیٹی کا اجلاس آئندہ پیر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

شیریں مزاری

مزید : صفحہ آخر