سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کے الزام میں سب انسپکٹر پولیس اسٹیشن کلر کہار گرفتار

  سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کے الزام میں سب انسپکٹر پولیس اسٹیشن کلر کہار ...

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر پولیس اسٹیشن کلر کہار غلام عباس کو سرگودھا سے گرفتارکیاہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے،اسی طرح اینٹی کرپشن لاہور نے شہری شاہدہ اشفاق کی شکایت پر بعد از انکوائری ملزمان محمد عمران اور محمد اکرم کو گرفتارکیا،ملزمان نے جعلی انگوٹھے لگا کر درخواست گزار کے پلاٹس 179,180 Qبلاک جوہر ٹاؤن لاہور فروخت کر دے تھے۔ملزمان نیدوران انکوائری اپنے جرم کا اعتراف کیاہے،علاوہ ازیں رپورٹ کرپشن ایپ پر شہری کی شکایت پر اینٹی کرپشن ملتان نے موضع مخدوم پور تحصیل خانیوال میں کاروائی کر کے20لاکھ روپے مالیت کی 19 کنال 18مرلے سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر محکمہ نہر کے حکام کے حوالے کر دی ہے۔

سرکاری ریکارڈ

مزید : صفحہ آخر