شاہی قلعے میں شادی تقریب معاملہ،ملزم کی عبوری ضمانت منظور

شاہی قلعے میں شادی تقریب معاملہ،ملزم کی عبوری ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگار)شاہی قلعے میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کے معاملے پرنجی کمپنی کے ایگزیکٹیو ایڈمن اسجد نواز چیمہ کی سیشن عدالت نے 20جنوری تک عبوری ضمانت 50،50ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے،ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے 20 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے،ملزم کے خلاف تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے والڈ سٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،وہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہے پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

ضمانت منظور

مزید : علاقائی


loading...