منافع کی اڑ میں لوٹ مارکیس،ملزم کا اقبال جرم 6سا ل قید، 14کروڑ جرمانے کی سزا

منافع کی اڑ میں لوٹ مارکیس،ملزم کا اقبال جرم 6سا ل قید، 14کروڑ جرمانے کی سزا

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے مشال سرجیکل ڈی ایچ میں سادہ لوح افراد کو منافع دینے کی اڑ میں لوٹنے والے ملزم محمد امجد پرویز کے اقبال جرم کرنے پر اسے 6سا ل قید اور 14کروڑ روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنادیاہے،عدالت نے اس کیس میں شریک ملزم فیاض کو بری کر نے کاحکم دیاہے۔عدالت میں ملزمان کی طرف سے ہمایوں امیر قریشی ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر دلائل دیئے، ملزموں کے خلاف نیب نے 2016ء میں ریفرنس دائرکیا تھا،ملزمان نے600افراد کو کمپنی سے منافع دینے کی آڑمیں لوٹ لیا تھا۔

سزا حکم

مزید : علاقائی