صاف پانی کیس، نیب کے پرا سیکیوٹر کو 30 جنوری کیلئے نوٹس جاری

صاف پانی کیس، نیب کے پرا سیکیوٹر کو 30 جنوری کیلئے نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے صاف پانی کیس کی سماعت 30جنوری تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماراجہ قمر اسلام، سابق چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل،تحسین احمداور ظہیرالدین پیش ہوئے،ملزم تحسین احمد نے اپنی بریت کی درخواست میں موقف اختیارکررکھاہے کہ وہ بے گناہ ہے اس کو حقائق کے برعکس نامزد کیا گیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اسے بری کیا جائے،جس پر عدالت نے نیب کے پرا سیکیوٹر کو 30 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں،کیس کے ملزموں پرنیب کی جانب سے صاف پانی کمپنی میں کروروں روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

صاف پانی کیس

مزید : علاقائی