تین بھائیوں کی گرفتاری پر بہن تھانہ جنوبی چھاونی پولیس کیخلاف عدالت پہنچ گئی

تین بھائیوں کی گرفتاری پر بہن تھانہ جنوبی چھاونی پولیس کیخلاف عدالت پہنچ ...

  



لاہور(نامہ نگار)تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس کی طرف سے تین لڑکوں عدیل،عامر اور عرفان کو پکڑ کر غائب کرنے پر متاثرہ افراد کی بہن عائشہ اور والدہ انصا ف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئیں،ایڈیشن سیشن جج سیف اللہ سوہل نے تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔گزشتہ روز مذکورہ متاثرہ خواتین کو بابر علی ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش کیا،درخواست گزاروں کی جانب سے الزام عائد کیا گیاہے کہ اے ایس آئی اللہ وارث مذکورہ افراد کی رہائی کیلئے 85ہزار روپے مانگے ہیں،وہ غریب لوگ ہیں،فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد جنوبی چھاونی پولیس سے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کر لی ہے۔

بہن عدالت

مزید : علاقائی