پراسرار طور پر اغوا رکشہ ڈارئیور کاوالد بازیابی کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا
لاہور(نامہ نگار)غازی آباد سے 15روز قبل پراسرار طور پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے رکشہ ڈارئیور اجمل بٹ کاوالد شفیع بٹ بیٹے کی بازیابی کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا،سیشن جج لاہور نے سیشن جج نے متعلقہ پولیس سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی،عدالت میں اجمل کے والدہ محمد شفیع بٹ نے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹااجمل گھر سے موٹرسائیکل پر ناشتہ لینے گیا اس کے. بعد واپس نہیں آیا،اسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیاہے جس پر اس نے تھانہ غازی آباد پولیس کودرخواست دی اور بڑی منت سماجت کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیالیکن 15روز گزرگئے ہیں اس کے بیٹے کا کوئی سراغ نہیں ملا اور پولیس بھی کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔عدالت سے استدعاہے کہ اس کے بیٹے کوبازیاب کروایاجائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔
والد عدالت