بینک ڈیفالٹر تاجر آصف کریم کی جائیداد نیلامی کی درخواست کی سماعت ملتوی

بینک ڈیفالٹر تاجر آصف کریم کی جائیداد نیلامی کی درخواست کی سماعت ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے بینک الفلاح ڈیفالٹر تاجر آصف کریم چودھری کی جائیداد نیلامی کی درخواست پرمزید سماعت آئندہ ہفتہ پر ملتوی کردی،عدالت نے فیصل آباد کے رہائشی تاجر آصف کریم کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لئے بھی طلب کرلیاہے۔بینکنگ عدالت کے جج وسیم اختر نے بنک الفلاح کی درخواست پر سماعت کی،بینک کے وکیل کا موقف ہے کہ فیصل آباد کے تاجر آصف کریم چودھری نے کاروبار کے لئے قرض حاصل کیا، قرض کے لئے ڈیفالٹر تاجر نے فیصل آباد میں مخلتف جائیدادیں رہن رکھوائیں، رقم کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر تاجر کے خلاف ایک کروڑ 5 لاکھ 24 ہزار 929 روپے کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے، عدالتی ڈگری کے باوجود ڈیفالٹر آصف کریم چودھری بینک کی رقم ادا نہیں کر رہا، رقم کی ریکوری کے لئے تاجر کی رہن رکھوائی گئی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔

سماعت ملتوی

مزید : علاقائی