خراب لکڑی کی ڈائینگ ٹیبل اور کرسیاں دینے پر الفاء فرنیچر مارکیٹ اچھرہ کے مالک کو نوٹس جاری

خراب لکڑی کی ڈائینگ ٹیبل اور کرسیاں دینے پر الفاء فرنیچر مارکیٹ اچھرہ کے ...

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے ڈائینگ ٹیبل اور کرسیاں خراب لکڑی کی تیار کرکے دینے اور واپس نہ کرنے پر الفاء فرنیچر مارکیٹ اچھرہ کے مالک کو 24جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں،عدالت میں اچھرہ کے رہائشی شہری شاہد بشیر نے 10لاکھ 82ہزارروپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ اس نے مذکورہ بالا فرنیچر شاپ سے ڈائیننگ ٹیبل اور کرسیاں خریدیں،بعد میں معلوم ہوا کہ وہ خراب لکڑی سے تیار کی گئی ہیں جس پر اس نے شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،وہ خراب فرنیچر خریدنے سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

نوٹس جاری

مزید : علاقائی