ایل ڈی اے پلاٹس فائلیں جعلی تیار ی کیس کا ملزم زبیر عزیز انتقال کر گیا

ایل ڈی اے پلاٹس فائلیں جعلی تیار ی کیس کا ملزم زبیر عزیز انتقال کر گیا

  



لاہور(نامہ نگار) جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے کے 5،5مرلے کے دو پلاٹوں کی فائلیں جعلی تیار کرنے کے کیس کا ملزم زبیر عزیز انتقال کر گیا،واضح رہے کہ فوت ہونے والے ملزم زبیر عزیزکے خلاف نیب نے 5سال قبل ریفرنس پیش کیا تھا تاہم ملز م پر قانونی پیچیدگی کی وجہ سے فرد جرم عائدنہیں ہوسکی تھی۔گزشتہ روز متوفی کے بیٹاسلیمان زبیر احتساب عدالت میں اپنے والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے روپڑا،اس کا کہنا تھا اس کا والد ملزم کیس میں ضمانت پرتھا، وہ پانچ سال تک انصاف کیلئے مارے مارے پھرتے رہے اوراپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے،بالاخر بغیر انصاف لئے ہی دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

ملزم انتقال

مزید : علاقائی